ابنا: دفاع مقدس کے آثار کی حفاظت کے ادارے کے سربراہ میر فیصل باقر زادہ نے کہا ہے کہ اسلامی حیثیت اور عزت و وقار سے دفاع آج علاقائی اقوام کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ باقر زادہ نےدفاع مقدس کے بارے میں 59 کتابوں کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا گھر دفاع مقدس کے ثقافتی مراکز میں شامل ہے۔ انھوں نے دفاع مقدس کے واقعات کو مستند کرنے کے امر کو ضروری قراردیتے ہوئےکہا کہ یہ امر جامع تحقیقات اور ریسرچ کے ذریعہ پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے۔ ...........
/169